قرآن سے وابستگی، علم میں برتری اور کردار میں عظمت
حفظِ قرآن اور عصری تعلیم کےحسین امتزاج
سے امت کے بہترین معمار تیار کرنا
قرآن سے وابستگی، علم میں امتیاز، کردار میں عظمت
ایک ایسا معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا جہاں طلبہ حفظِ قرآن، اسلامی اقدار اور عصری علوم کے ذریعے علمی، اخلاقی اور عملی میدانوں میں نمایاں مقام حاصل کریں۔
مئی 1994 ء کو قائم ہونے والا الخیر دار القرآن الکریم ا س عزم کے ساتھ وجود میں آیا کہ حفظِ قرآن، اسلامی تربیت اور معیاری عصری تعلیم کو ایک جامع اور متوازن نظامِ تعلیم کے تحت یکجا کیا جائے۔ گزشتہ تین دہائیوں میں ادارے نے ہزاروں ایسے طلبہ /طالبات کی تربیت کی ہے جو قرآن و سنت کی تعلیمات، اعلیٰ اخلاق اور جدید علوم سے آراستہ ہو کر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابیاں ادارے کے مضبوط تعلیمی وژن، معیاری نظامِ تعلیم اور اسلامی اقدار پر مبنی بنیاد کا روشن ثبوت ہیں۔


الخیر دارالقرآن الکریم قرآنِ کریم کی تعلیم، تجوید، حفظ اور قراءات کے فروغ کے لیے قائم ایک ممتاز دینی ادارہ ہے۔ ادارہ مستند علماء و قراء کی نگرانی میں اعلیٰ معیار کی قرآنی تعلیم فراہم کرتا ہے تاکہ طلبہ قرآنِ کریم کو صحیح تلفظ، بہترین انداز اور مستند طریقے سے سیکھ سکیں۔
الحمدللہ، پاکستان کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی اس ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو ادارے پر عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔
.الخیر دارالقرآن الکریم میں درج ذیل پروگرامز پیش کیے جاتے ہیں
ناظرہ قرآن مع تجوید *
حفظ القرآن *
تجوید و تصحیحِ قراءت *
قراءاتِ عشرہ *
تخصص فی القراءات *
ترجمہ و فہمِ قرآن *
پاکستان اور بیرونِ ملک طلبہ کے لیے آن لائن قرآنی تعلیم *
تمام کورسز تجربہ کار علماء کرام اور ماہر قراء کی نگرانی میں منظم اور معیاری نصاب کے مطابق پڑھائے جاتے ہیں۔
مستند علماء اور ماہر قراء کی زیر نگرانی تعلیم *
قرآنی تعلیم میں طویل تدریسی تجربہ *
پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ *
اعلیٰ معیار کا نصاب اور منظم تدریسی نظام *
طلبہ کی علمی، اخلاقی اور روحانی تربیت پر خصوصی توجہ *
آن لائن اور حضوری دونوں نظامِ تعلیم *
قرآنِ کریم کی تعلیم کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر خدمات *

March 23, 2023 No Comments
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Quisque fringilla justo sed egestas sollicitudin. Proin quis facilisis ipsum. Donec eu arcu in nibh dapibus vehicula

March 23, 2023 No Comments
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Quisque fringilla justo sed egestas sollicitudin. Proin quis facilisis ipsum. Donec eu arcu in nibh dapibus vehicula

March 23, 2023 No Comments
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Quisque fringilla justo sed egestas sollicitudin. Proin quis facilisis ipsum. Donec eu arcu in nibh dapibus vehicula

Pioneering the Integration of Islamic and
Modern Education Since 1994
E-13 Block-10. Gulshan-e-lqbal.
0321 8222493
(021) 34831039 |
(021) 34984732 |
Built by Exter Marketing | Powered by Exterly.io | Asad Khan